افغانستان میں تباہ کن زلزلہ بارہ گاؤں تباہ دو ہزار سے زائد افراد جان بحق

افغانستان زلزلہ ، 12 دیہات مکمل تباہ ، ہلاکتوں کی تعداد 2053 ہو گئی 9 ہزار زخمی

افغانستان میں ہولناک زلزلے کے نتیجے میں کئی دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے، ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار سے زائد ہو گئی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

افغان وزارت آفات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 2 ہزار 53 ، جبکہ 9 ہزار 240 افراد زخمی ہو گئے ہیں ، اس کے علاوہ ایک ہزار 328 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ صوہہ ہرات میں گزشتہ دوپہر 6.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ جس کے نتیجے میں زندہ جان اور غوریان اضلاع کے 12 دیہات مکمل تباہ ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں