اغواء کے سنگین مقدمہ میں کاروائی

مانسہرہ ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کی سربراہی میں ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری، اغواء جیسے سنگین مقدمہ میں نامزد غازیکوٹ کے رہائشی ملک جہانگیراور نبیل کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج،غیر قانونی اسلحہ برآمد۔ ملک جہانگیر نے میڈیا پر موقف پیش کرتے ہوے کہا ہکہ انکے خلاف جھوٹا مقدمہ قائم کیا گیا اور پولیس اس کے حجرہ سے لائسنس والا اسلحہ لے کر گئی ہے۔ پولیس نے مخالف کو حقائق کے برعکس سن کر اس کے خلاف کاروای عمل میں لائی ہے۔جیساکہ مخالف شہرمیں بے حیائی پھیلا رہا ہے جس کو دائرہ میں رہتے ہوے صرف منع کیا گیاجو نوجوان نسل کو تباہ کر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ 23.04.2023 کو غازیکوٹ بنی کے رہائشی نے پولیس کو رپوٹ کرائی کہ میں اپنے گھر میں موجود تھا کہ ملک جہانگیر ولد سلطان نے مجھے کال کرکے گھر سے باہر بلایا اور زبردستی اپنی پراڈو گاڑی میں بٹھا کراپنے حجرے میں لے گیا۔حجرے میں موجود نبیل ولد شاہنواز نے مجھے مارا پیٹا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی۔
رپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے اغواء اور دیگرسنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کیا۔ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابرآفریدی کی ہدایات پر پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کیا اور مورخہ 25.04.2023 کو ملزم ملک جہانگیر کے گھر گرفتاری کی غرض سے چھاپہ زنی کی ۔ دوران چھاپہ زنی گھر میں کھڑی ملزم کے زیر استعمال گاڑی پراڈو کو چیک کیا گیا اور دوران چیکنگ گاڑی میں سے 1کلاشنکوف،1رپیٹراور 2پستول برآمد کرکے ملزم ملک جہانگیر کے خلاف مزید اسلحہ آرڈینس کے تحت مقدمہ درج کرکے تفیتش شروع کر دی گئی۔جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیئے مختلف مقامات پر چھاپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں