اعظم خان لا پتہ مقدمہ درج

سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کی گمشدگی کا مقدمہ درج

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان لاپتا ہوگئے، اہل خانہ کی مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں گمشدگی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سینئر افسر اعظم خان کی گمشدگی کا مقدمہ بھتیجے کی مدعیت میں تھانہ کوہسار میں اغوا کی دفعہ 365 ت پ کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔

درخواست اعظم خان کے بھتیجے کی طرف سے دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اعظم خان کل شام کو گھر سے نکلنے کے بعد سے اب تک واپس نہیں آئے، اعظم خان کا موبائل نمبر بھی بند ہے انہیں تلاش کیا جائے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد اعظم خان کی گمشدگی کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں