اسلام آباد کا نوجوان ہری پور میں نہاتے ہوے ڈوب کر جاں بحق

ہری پور تحصیل خانپور کے علاقے مکھنيال کے قریب نیلاں بھوتوں میں نہاتے ہوئے 18 سالہ نوجوان شاہ زیب سکنہ اسلام آباد ڈوب کر جانبحق ہوگیا۔ریسکیو 1122 ہری پور کی غوطہ خور ٹیم نے 22 (خانپور) اسٹیشن سے موقع پر پہنچ کر 15 منٹ کے کامیاب آپریشن کے بعد جسد خاکی کو ریکور کر کے لواحقین کے حوالے کر دیا۔متاثرہ نوجوان گزشتہ شام اپنے بھائیوں اور كزن کے ساتھ سیر کیلئے آیا تھا اور نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا جس کا جسدِ خاکی آج صبح سویرے ریسکیو ٹیم نے ریکور کیا۔.,

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں