اسلام آباد ٹریفک پولیس کی نوجوان کو گریبان سے پکڑ کر گھہسیٹنے کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد ٹریفک پولیس اہلکار نے آج ایک نوجوان کو جس کے ساتھ اسکی فیملی کی ایک عورت تھی، نوجوان کو گریبان سے پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے گاڑی میں ڈالا اور پولیس اسٹیشن لے گئے، وہ بہن منتیں کرتی رہ گئی کہ خدا کے لیے چھوڑ دیں، مگر یہ بزرگ اہلکار بمہ نوجوان اہلکار اسے گھسیٹ کر لے گئے، یہ وہ ٹریفک پولیس ہے جس کا کام صرف گاڑی کا چالان کرنا ہے آج انکو بھی طاقت کا ٹیکہ لگا کر یزیدیوں میں شامل کر دیا گیا ہے جس کا چاہے گریبان پکڑیں جسکو چاہے سڑک پر رسوا کریں کوئی پوچھنے والا نہیں.
ٹریفک پولیس کا یہ عمل قابل مذمت ہے کسی بھی شہری کے ساتھ ایسا سلوک غیر قانونی ہے
امید ہے یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد اعلی افسران اس کا جلد نوٹس لیں گے۔
ٹریفک پولیس کا مؤقف ھے کہ نوجوان نے وردی پر ہاتھ ڈالا اسے پکڑ کر ڈسٹرکٹ پولیس کے حوالے کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں