اسرائیل میں محنت مزدوری کر کے خاندان کی كفالت کرنے والے پاکستانی محنت کش وطن واپس پہنچنے پر گرفتار

ایف آئی اے کرائم سرکل میرپور خاص کی بڑی کارروائی
اسرائیل میں ملازمت اختیار کرنے والے 5 پاکستانی ملزمان گرفتار۔ملزمان تل ابیب میں بطور ہیلپر اور کار واشر ملازمت سرانجام دیتے رہے۔
ملزمان 4 سے 7 سال تک تل ابیب میں مقیم رہے۔ملزمان نے اسرائیلی ایجنٹ کے ذریعے انٹری حاصل کی۔ملزمان نے اسرائیلی ایجنٹ کو فی کس 3 سے 4 لاکھ روپے ادا کئے۔گرفتار ملزمان نعمان صدیقی، کامل انور، کامران صدیقی، محمد ذیشان اور محمد انور شامل۔ملزمان کا تعلق میرپور خاص سے ہے۔ملزمان شینگن ویزے پر جارڈن ائرپورٹ سے اسرائیل داخل ہوتے تھے۔
ملزمان ویسٹرن یونین سے پاکستان پیسے بھیجتے رہے۔ملزمان ترکی، کینیا اور سری لنکا کے راستے سے بھی جارڈن ائرپورٹ سے اسرائیل داخل ہوتے رہے۔ملزمان وطن واپسی کے لئےدبئی کے راستے جارڈن ائرپورٹ سے کراچی آتے تھے۔
ملزمان کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ اور امیگریشن آرڈیننس کے تحت 5 مقدمات درج کر لئے گئے۔دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ترجمان ایف آئی اے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں