ؓ۔معجزہ۔ ۔تباہ ہونے والے طیارے میں سوار چار بچے چالیس دن بعد زندہ نکل آئے

‏کولمبیا کے ایمازون جنگلات میں سیسنا طیارہ کریش ہونے کے 40 روز بعد چار بچے عمریں 13 سال ، 9 سال ، 4 سال , اور 11 مہینے ‘ زندہ و سلامت مل گئے ۔ طیارہ یکم مئی کو گر گیا تھا ۔ یہ ایک چھوٹا سا جہاز تھا جس میں پائلٹ کے علاوہ 4 بچے , ان کی والدہ اور ایک رشتہ دار سمیت کل سات لوگ تھے ۔ 16 مئ کو جہاز کا ملبہ مل گیا تھا لیکن وہاں کوئی زندہ سلامت نہیں ملا تھا ۔ پائلٹ , ایک خاتون اور ایک مرد کی لاشیں مل گئیں تھیں لیکن بچے غائب تھے ۔ ان کے زندہ ہونے کی امید پر کولمبیا کی حکومت نے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن لانچ کیا اور بالآخر آج مورخہ 10 جون کے روز
ایمازون کے جنگلات سے چاروں بچوں کو صحیح سلامت ڈھونڈ نکالا ہے جن میں ایک 11 ماہ کا معصوم بچہ بھی شامل ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں