ھری پور: ھری پور کانگڑہ کالونی درگڑی سٹاپ عین روڈ پر اختر نواز کارپینٹر کی چار دوکانوں کا گزشتہ روز چور صفایا کر گئے۔ چار سے پانچ لاکھ مالیت کے اوزار چوری کر کے لے گیے تھانہ کوٹ نجیب اللہ میں درخواست درج پولیس سے لوٹا سامان ریکور کرنے کا مطالبہ ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کانگڑہ کالونی درگڑی سٹاپ پر روڈ کنارے چوروں نے اختر نواز کارپینٹر کی چار دوکانوں کا صفایا کر دیا جن میں کارپینٹر کے بڑی تعداد میں مہنگے اوزار چوری کر کے لے گیے اختر نواز کارپینٹر کی تمام جمع پونجی سے اس نے اپنے کام کو وسعت دینے کے لیے خرید رکھے تھے جو کہ گزشتہ رات بے رحم چوروں نے چاروں دوکانوں سے مکمل اوزار سی سی ٹی وی کیمرہ کا ریکارڈ سیو کرنے والی مشین بھی اتار کر لے گئے۔
چوری کر کے لے جانے میں کامیاب ھو گیے ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ سے امید ھے کہ اس غریب شخص کا نقصان پورا کرنے کے لیے بہترین تفتیش کی جائے گی.