Mansehra.com مانسہرہ ڈاٹ کام
20 ربیع الثانی 1448 ہجری ہفتہ، 3 اکتوبر 2026·19 اسو
آج کی حدیث سول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کی راہ میں ایک دن روزہ رکھے، اللہ تعالیٰ اس کے چہرے کو جہنم سے ستر سال کی مسافت کے برابر دور کر دیتا ہے۔“ حوالہ: صحیح بخاری، حدیث نمبر0 284
تازہ ترین
جرائم

جہلم: دینہ میں 20 سالہ کرن عرف پٹھانی کو سرِ بازار فائرنگ کر کے قتل، ملزم فرار

03-اکتوبر-2026 — Qazi Jawad 0 تبصرے 31 وزٹ
Read in English
جہلم – جہلم کے علاقے دینہ میں 20 سالہ کرن عرف پٹھانی کو سرِ بازار فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس کارروائی
پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔
پس منظر
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کرن کی کچھ عرصہ قبل ملک خرم سے منگنی ہوئی تھی، تاہم بعد میں کرن اور اس کی والدہ شادی سے انکاری ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق ملزم نے دونوں کو منانے کی کوشش کی، تاہم ناکامی کے بعد مبینہ طور پر کرن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
ملزم کا بیان
واقعے کے چند گھنٹے بعد ملک خرم کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، جس میں اس کا کہنا تھا:
"پٹھانی اور اس کی ماں کئی سالوں سے مجھ سے پیسہ کھا رہی تھیں۔ میں ان کی ہر ضرورت پوری کر رہا تھا، حتیٰ کہ میں نے ان کے خرچے کے لیے اپنی زمینیں بھی بیچ دیں۔"
انہوں نے مزید کہا:
"انہوں نے مجھ سے وعدہ کر رکھا تھا کہ پٹھانی کی شادی مجھ سے ہو گی، مگر اب انہیں لگا کہ میں کنگلا ہو گیا ہوں، تو پٹھانی کی ماں نے بیٹی کو دوسرے لوگوں کو کھانے پر لگا دیا۔ میں نے اپنی منگیتر پٹھانی کو کئی مرتبہ غیر لوگوں کے ساتھ جاتے دیکھا، مجھ سے برداشت نہیں ہوا اور میں نے اسے قتل کر دیا۔"
خودکشی کی دھمکی
ملک خرم کا کہنا تھا:
"اب میں اپنی زندگی سے بھی تنگ آ چکا ہوں۔ جلد یا بدیر جس پستول سے پٹھانی کو مارا تھا، اسی کو استعمال کروں گا اور جلد آپ کو خبر ملے گی کہ خرم بھی دنیا سے چلا گیا۔ اللہ تعالیٰ میرے گناہ معاف کرے۔"
انہوں نے کہا:
"واضح کر رہا ہوں، پٹھانی کا قتل میں نے کیا ہے، کسی بے گناہ کو اس سلسلے میں نہ گھسیٹا جائے۔

تبصرے (0)

ابھی کوئی تبصرہ موجود نہیں — پہلا تبصرہ آپ کریں۔

تبصرہ کریں

آپ کا تبصرہ منظوری کے بعد یہاں شائع ہوگا۔ ای میل عام صارفین کو نظر نہیں آئے گی۔