ہری پور چوری شدہ چار موٹر سائیکل بر آمد ملزم گرفتار

ہری پور (

)تھانہ سٹی پولیس کی کامیاب کاروائی ،موٹرسائیکل چوری میں ملوث گروہ کا مرکزی ملزم گرفتار ٹرامہ سنٹر ہری پور سے چوری ہونے والے موٹرسائیکل سمیت 4 0موٹرسائیکل برآمد۔تھانہ سٹی کی حدود ٹرامہ سنٹر اور دیگر مختلف مقامات سے موٹرسائیکل چوری ہونے کے واقعات رونما ہوئے ۔مدعی افضال کی مدعیت پر نامعلوم ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 381A تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کرلیا۔
ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان نے موٹرسائیکل چوری کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی ہیڈکواٹر محمد سجاد اور ایس ایچ او تھانہ سٹی کیڈٹ چن زیب تنولی کو ملزمان کو ٹریس کرنے اور سرقہ شدہ موٹرسائیکلز کی برآمدگی سے متعلق احکامات جاری کیے ۔ایس ایچ او تھانہ سٹی نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی ہیڈکواٹر کی زیر نگرانی مقدمہ میں تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں ،جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں اور اپنے زرائعے سے معلومات پر متعدد مشتبہ گان کو تھانہ میں لا کر انٹاروگیٹ کیا ۔دوران انٹاروگیشن عباد حسن ولد خالد محمود سکنہ پانڈک نے اپنے دیگر ساتھی توقیر عرف بوبی سکنہ حال گہر خان کے ساتھ مل کر موٹرسائیکل چوری کا انکشاف کیا ۔ملزم کی نشاندہی پر ٹرامہ سنٹر ہری پور سے چوری ہونے والے موٹرسائیکل سمیت 04 مذید موٹرسائیکل بھی برآمد کرلیے ۔دیگر ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس مختلف مقامات پر کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں