مانسہرہ (نیوز آف ہزارہ رپورٹ ) تحریک انصاف ہزارہ کے صدر بابر سلیم سواتی کے ویڈیو بیان کا جوابی بیان جاری کرتے ہوے تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے رهنما سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری الحاج صالح محمدخان نے اپنے بیان میں کہا ہیکہ میں اللہ کو حاضروناظر جان کر کہتاھوں کہ تحریک انصاف کے کسی بھی ورکر کے گھرپرچھاپوں اور ڈرانے دھمکانے کی کسی بھی مہم سے میرا کوئی تعلق نہیں ھے ایک منظم سازش کے تحت مجھے اس میں ملوث کرکے میری سیاسی ساکھ خراب کرنے کی کوششیں کی جارھی ھے پی ٹی آئی کے تمام ورکرز میرے لیئے قابل احترام ہیں اور یہ احترام ھمیشہ رہیں گے حاجی صالح محمدخان نے تحرک انصاف کے ورکروں سے اپیل کی ہیکہ وہ افواؤں پر کان نہ دھریں اور تمام ورکرز میرے دست بازو تھے اور رہینگے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
