مانسہرہ وی سی چہر مینوں کا احتجاجی مظاہرہ ۔۔اور اے ڈی سے میٹنگ

مانسہرہ(بیورورپورٹ)صوبائی محکمہ خزانہ کی طرف سے ویلج و نیبر ہوڈ کوسلز کو غیرترقیاتی فنڈ کی غیر منصفانہ تقسیم کیخلاف مانسہرہ کے ویلج چئیرمین کا اسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ پورے صوبہ کی کونسلز میں برابری کی سطح پر فنڈز کی تقسیم کامطالبہ بلدیاتی نمائندگان کے حقوق کے لئیے سوموار کے روز چئیرمینز اتحاد کے قیام کابھی اعلان۔گزشتہ روز مانسہرہ کے ویلج چئیرمینز کی ایکشن کمیٹی کے ممبران ملک محمدممتاز۔بشارت علی سواتی۔اکمل خان۔عامرخان۔امجدخان۔سیداسد شاہ۔یاسر نقیبی۔زاہدلودھی۔جاوید لودھی۔عثمان خالد۔حاجی عبدالقیوم ودیگر نے نے صوبائی محکمہ خزانہ کی طرف سے غیرترقیاتی فنڈز ویلج ونیبر ہوڈ کونسلز کی غیر منصفانہ تقسیم گزشتہ سال کے فنڈ کے عدم اجراء کیخلاف اے ڈی لوکل گورنمنٹ آفس مانسہرہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اے ڈی لوکل گورنمنٹ توصیف مشتاق سے ملاقات کرکے یاداشت بھی پیش کی اور بتایا محکمہ خزانہ نے جاری سال کے لئیے صوبہ کی. 3501 ویلج ونیبرہوڈ کونسلز کیلئیے جو غیرترقیاتی فنڈ کی مد میں پندرہ کروڑ کی رقم مختص کی ہے کے تمام کونسل میں برابری کی سطح پر تقسیم کے بجائے غیر منصفانہ تقسیم کی گی ہے جسمیں مانسہرہ کی فی کونسل کیلئیے 16550 جبکہ ہری پور کی فی کونسل ایل لاکھ 66 روپے ۔نوشہرہ کیلئیے ایک لاکھ آٹھ ہزار فی کونسل اسی طرح دیگر اضلاع کوبھی زیادہ رقم جاری کی جارہی ہے اگر محکمہ خزانہ مختص کل غیرترقیاتی فنڈ کو صوبہ کی تمام کونسلز میں برابر تقسیم کرے تو فی کونسل کو ماہانہ 43900روپے مل سکتے ہیں اور یہ ایشو حل ہو سکتا یے اس موق پر مظاہرین نے اے ڈی کویاداشت بھی پیش کی اور قبل ازیں اپنی ایکشن کمیٹی کے منعقدہ اجلاس میں چئیر مینز اتحاد مانسہرہ کے قیام کابھی اعلان کیا گیا جسکے لئیے سوموار کے روز تحصیل مانسہرہ کے تمام چئیرمینز کا مشاورتی اجلاس طلب کیا گیا ہے جسمیں کابینہ کااعلان کیاجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں