شکایات۔
گزشتہ روز محکمہ جنگلات میں بھرتیوں کے حوالے سے پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ ( پولیس لائنز مانسہرہ) میں *فزیکل ٹیسٹ* کا انعقاد کیا گیا لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑھ رہا ہیکہ اتنے مشکل ترین قوائد و ضوابط رکھے گئے کہ *فزیکل ٹیسٹ* میں تمام امیدواران ناکام ہوگئے ۔ امیدواران نے ان قائد و ضوابط کو ماننے سے انکار کیا تو محکمہ ایٹا *(ETEA)* کی جانب سے امیدواران کو دھمکیاں دی جانے لگیں کہ تمام امیدواران کے *فزیکل ٹیسٹ* کے ساتھ ساتھ *تحریری ٹیسث* بھی فیل کر دیا جائے گا اور امیدواران کو کہا گیا وہ سیدھے *ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر* صاحب سے رابطہ کر کے اپنے اس مسئلے کا فوری حل نکالیں کیوںکہ اتنے مشکل ترین قوائد وضوابط کی یہ فہرست *فارسٹ ڈیپارٹمنٹ* کی طرف سے ایٹا *ETEA* کو فراہم کی گئی ہے فزیکل ٹیسٹ کے لیے *فارسٹ ڈیپارٹمنٹ* کی سب سے مشکل ترین شرط یہ تھی کہ *12 منٹ میں پولیس لائنز سکول گراؤنڈ کے 10 چکر* لگائے جائیں جب سب امیدواران ناکام ہوگئے تو امیدواران نے یہ ڈیمانڈ کی کہ اگر *فارسٹ ڈیپارٹمنٹ* کا کوئی بھی بندہ ہمارے سامنے اس گراؤنڈ میں *12 منٹ میں 10 چکر* لگا لے جو کہ ایک ناممکن ہدف تھا تو ہم اپنی ہار تسلیم کر لیں گے اور گھر واپس چلے جائیں گے ، تمام امیدواران مایوس ہوکر *ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر* صاحب کی دفتر پہنچے تو ادھر موجود *رینج آفیسر مرتضیٰ* صاحب نے امیدواران کے مطالبات سنے اور ایٹا *ETEA* کی طرف سے لگائے گئے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ یہ شرائط *فارسٹ ڈیپارٹمنٹ* نے بلکہ خود ایٹا *ETEA* کی طرف سے تجویز شدہ تھیں اسکے بعد *رینج آفیسر مرتضیٰ* نے یہ حل نکالا کہ *ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر* صاحب کے نام ایک درخواست لکھی جائے اور اس درخواست میں اپنے ساتھ ہونے والی ذیادتی کو حوالہ دیا جائے تاکہ ایٹا *ETEA* کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے اور یہ یقین دہانی بھی کروائی کہ بہت جلد تمام امیدواران کے *فزیکل ٹیسٹ* دربارہ لئے جائیں گے ۔ اب امیدواران کی سمجھ سے بات بالاتر ہیکہ قصور ایٹا *ETEA* ڈیپارٹمنٹ کا ہے یا *فارسٹ ڈیپارٹمنٹ* کا امیدواران *ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر* صاحب سے یہ امید لگائے بیٹھے ہیں کہ انکی درخواست کو سنا جائے اور انکو انصاف فراہم کیا جائے۔ شکریہ!
