مانسہرہ پولیس کو چلنج کرنے والا بھاری منشیات کے ساتھ گرفتار

چند روز قبل سوشل میڈیا پر پولیس کے خلاف پروپگنڈہ کرنے والے رضوان عرف ماما نامی منشیات فروش کو بھاری مقدار میں چرس سمیت گرفتار کرلیاگیا ، ملزم نے چند روز قبل سوشل میڈیا پر دعوی کیا تھا کہ پولیس نے اس پر جعلی مقدمہ بنایا ہے اگر میں منشیات فروخت کروں تو اپنی بیوی طلاق ہو مجھ پر۔
یاد رہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ سٹی اور دوسرے تھانوں میں منشیات فروشی کے متعدد مقدمات درج ہیں۔
منشیات ڈیلر رضوان عرف ماما کو 2 کلو 637 گرام چرس جبکہ ندیم نامی منشیات فروش کو 2 کلو 250 گرام چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔
ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں