مانسہرہ جبوڑی شوہر کے لیے جنگل میں کھانا لے کر آنے والی بیوی کو شوہر نے قتل کر دیا ملزم گرفتار

مانسہرہ (کرائم رپورٹر )کائیاں بانڈہ گیسچ شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد گرفتاری پیش کردی۔تھانہ شنکیاری میں مقدمہ درج۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ شنکیاری کی حدودمیں واقع گاؤں کائیاں قادیوالی داخلی بانڈہ گیسچ میں ریاست ولد ماہولی نے اپنی بیوی مسمات (ش)دختر دلدار کو قتل کردیا۔ذرائع کے مطابق ریاست جنگل میں کام کررہاتھا۔بیوی اس کے لیئے کھانا لیکر گئی۔جہاں پراس نے پستول سے فائر کرکے بیوی کو قتل کر دیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ شنکیاری پولیس نفری کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچے۔جہاں پرملزم نے پولیس کو گرفتاری پیش کردی۔پولیس نے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔تھانہ شنکیاری میں مقدمے کے اندراج کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی ھے۔آرایچ سی شنکیاری میں پوسٹمارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔مقتولہ کو شیخ آباد مانسہرہ میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔مقتولہ کی دوسال قبل شادی ھوئی تھی۔جس کے پسماندگان میں دوبچیاں شامل ھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں