مانسہرہ عالمی یوم آبادی پر سمینار اور واک کا اهتمام ۔۔مانسہرہ کی آبادی دو ملین پاکستان کی آبادی پچیس کروڑ ہزارہ کی آبادیپچپن لاکھ سے تجاوز کر گئی

مانسہرہ (مسعود شوق سے ) بہبود آبادی کے عالمی دن کے موقع پر مانسہرہ میں سمینار اور اگاہی واک کا اهتمام ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفس مانسہرہ کے زیر اهتمام کیا گیا جس میں میڈیا کے نمائندوں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے شرکت کی شرکاء سمینار کو آبادی میں اضافے اس کے اثرات اور حکومتی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ڈسٹرکٹ پاپو لیشن آفیسر ڈاکٹر سیف الرخمان ڈپٹی ڈاریکٹر محمد قاسم اور ڈاکٹر لبنی سفیر نے بریفنگ دی جس کے دوران بتایا گیا کہ پوری دنیا میں آبادی میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ھے جس کے نتیجے میں غربت بھوک بے روزگاری بڑھ رہی ھے اور وسائل کم ہو رھے ہیں اس وقت دنیا میں آبادی کے لحاظ سے انڈیا پہلے چین دوسرے اور پاکستان پانچویں نمبر پر ھے پاکستان بنتے وقت آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا پندرواں نمبر تھا اس وقت پاکستان کی آبادی پچیس کروڑ کو پہنچ چکی ھے ڈسٹرکٹ مانسہرہ کی آبادی بیس لاکھ سے تجاوز کر چکی ھے انہوں نے بتایا کہ محکمہ بہبود آبادی کے زیر اهتمام بتیس سینٹر چل رھے ہیں جب کہ انتیس نئے سینٹر شروط ع کئے جا رھے ہیں نئے ایکٹ کے تحت شادی شدہ جوڑوں کو خاص طور پر خواتین کو اولاد کی پیدائش کے حوالے خصوصی حقوق دیئے گئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں