ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت پر ضلعی انتظامیہ کی کاروائی، بڑی مقدار میں دودھ ضائع، اور متعلقہ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر علی شیر خان خلیل نے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک اکبر علی کے ہمراہ لائیو سٹاک سپیشلسٹ ٹیم نے موبائل لیب کے زریعے میرا مظفر میں دودھ دہی کی دکانوں، دودھ ٹینکر، کین سے دودھ کے سیمپل لے کو موقع پر تجزیہ کروایا۔ دودھ میں پانی کے ساتھ ساتھ کیمیکلز کی ملاوٹ، صفائی کے فقدان غیر معیاری دودھ کی فروخت پر بڑی مقدار میں دودھ کو ضائع کیا، متعلقہ افراد پر ایف آئی آر اور متعدد دکانداروں کو نوٹس جاری کیے۔
ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ شہری اشیائے خوردونوش خصوصا دودھ، جوسز، پانی اور دیگر مائعات کی کوالٹی کے حوالے سے اپنی قیمتی آرا سے ہمیں ضلعی کنٹرول روم09929310553پر ضرور مطلع کریں تا کہ جدید موبائل لیب کے زریعے مائعات کا موقع پر تجزیہ ممکن بناتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔