کے پی کے ۔۔قدرتی آفات میں جانبحق افراد کا معاوضہ دگنا کر دیا گیا

پشاور:صوبائی حکومت نےقدرتی آفات میں اموات اورزخمیوں کےلیے ریلیف کمپنسیشن ایکٹ کےتحت امدادی رقم میں اضافہ کردیا۔ محکمہ ریلیف

۔ محکمہ ریلیف کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری۔ ترجمان

۔ قدرتی آفات میں اموات کی صورت میں ورثاء کو فی فرد 10 لاکھ روپے ملیں گے۔محکمہ ریلیف

۔اس سے قبل جاںبحق افرادکے ورثاء کو پانچ لاکھ روپے کی امدادی رقم دی جاتی تھی۔ سیکرٹری محکمہ ریلیف

۔ شدید زخمیوں کو تین لاکھ روپے ملیں گے۔محکمہ ریلیف نوٹیفکیشن

۔سبسٹانشل زخمیوں کو 50,000روپےملیں گے۔ محکمہ ریلیف

۔ امدادی رقوم میں نظرثانی کا مقصدمتاثرین اور ان کے اہل خانہ کومناسب معاوضہ فراہم کرنا ہے۔ محکمہ ریلیف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں