بچوں کی لڑائی میں گولی مار کر پولیس اهلكار کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) ایس ایچ او نواں شہر سردار واجد نے سہراب کالونی ٹھنڈا چوہا میں پولیس اہلکار کو قتل کرنے والے ملزم لیاقت ولد ایوب سکنہ دبن دلولہ بوئی کو آلہ قتل پستول تیس بور سمیت گرفتار کر لیا ، ملزم کے خلاف تھانہ نواں شہرمیں زیر دفعہ 302 پی پی سی مقدمہ درج رجسٹرڈ ہے ،

گرفتار ملزم نے گزشتہ روز بچوں کے لڑائی جھگڑے پر پولیس اہلکار شکیل کو بزریعہ پستول فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں