سویڈن میں مقدس کتاب جلانے کے خلاف گڑھی حبیب اللہ میں ریلی

مانسہرہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف گڑھی حبیب اللہ میں احتجاجی مظاہرہ ۔حرمت قرآن ریلی گڑھی حبیب اللہ زیر قیادت حضرت علامہ مولانا میاں نزاکت علی حیدری مرکزی خطیب گڑھی حبیب اللہ سید ضیا حسین شاہ صدر شباب اسلامی پاکستان ہزارہ ڈویژن کاآغاز دربار عالیہ بابا قطب شہید سے ہوا اور میلاد چوک میں جا کر خطابات کے بعد اختتام ہوا اورجملہ تنظیمات اھلسنت کے اراکین نے شرکت کی ریلی کے اندر کثیر تعداد میں عشقان مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم نے شرکت کی اور سب نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا کہ سویڈن کے اندر قران مجید کی بے حرمتی قابل مذمت ہے ۔حکومت پاکستان سے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ سویڈن سے ہر قسم کے سفارتی تعلقات منقطع کئیے جائیں اور سرکاری سطح پر اس کو سخت جواب دیا جائے تاکہ دوبارہ ایسی کوئی حرکت کرنے کی جرات نہ کرسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں