ایف آئی اے سائبر کرائم ایبٹ آباد کی کاروائی خاتون کو بلیك میل کرنے پر اسلامك سینٹر کا ڈائریکٹر گرفتار

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد کی کارروائی

جنسی طور پر ہراساں کرنے میں ملوث ملزم گرفتار ۔

ملزم زاہد اقبال شکایت کنندہ کی فحش تصاویر اور ویڈیوز نشر کرنے اور بلیک میل کرنے میں ملوث تھا۔

ملزم نے متاثرہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز واٹس ایپ کے ذریعے شیئر کیں.

ملزم نے نازیبا تصاویر و ویڈیوز کی آڑ میں متاثرہ کو دھمکیاں دیں۔

ملزم زاہد اقبال نے خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر قابل اعتراض مواد حاصل کیا.

ملزم اسلام آباد کے پوش ایریا میں واقع اسلامک سینٹر کا ڈائریکٹر ہے۔

ملزم کے موبائل کے فرانزک تجزیے سے متاثرہ خاتون کی متعدد نازیبا ویڈیوز برآمد ہوئیں۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم گزشتہ 9 ماہ سے شکایت کنندہ کو ہراساں کر رہا تھا

ملزم کو ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا.

ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج تھا۔

بلیک میلنگ کے لئے ملزم نے اپنے, رشتہ داروں و دیگر افراد کے نام پر جاری موبائل سمز استعمال کیں۔

مزید تفتیش جاری ہے

ترجمان ایف آئی اے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں