تھانہ شنکیاری(-) تھانہ شنکیاری کی حدود تمبری روڈ دھڑیال میں رات گئے دوکان مالک کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنے کی کوشش کرنے والے ملزمان گرفتار،آلہ واردات پستول برآمد،
ملزمان میں کالج دوراہا کا رہائشی خائستہ خان ولد عبدالقیوم ، دھڑیال کا رہائشی عبدالسلام ولد خانولی اورکلیگاہ کا رہائشی محمد شکیل ولد عبدالستار شامل
تفصیلات کے مطابق مورخہ 27.06.2023کو محمدصدیق نامی شخص نے پولیس کو رات 02:10 بجےRHC شنکیاری میں رپورٹ کی کہ وہ خانپور میں موجود اپنی کریانہ کی دوکان اپنے بیٹے کے ہمراہ 12:15 بجے رات کو بند کرکے شرجیل ولد ذوالفقار کے موٹر سائیکل پر سوار ہوکر گھر کی طرف روانہ ہوئے جو تمبری روڈ نزد دھڑیال3 نقاب پوش اشخاص نامعلوم جنہوں نے اسلحہ کی نوک پر اُن سے پیسے چھننے کی کوشش کی اور فائرنگ کی جنکی فائرنگ سے شرجیل زخمی ہوا۔مدعی کی رپورٹ پر تھانہ شنکیاری میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا گیا۔
واقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ ظہور بابرآفریدی نے ڈی ایس پی سرکل شنکیاری جہانزیب خان اور ایس ایچ او تھانہ شنکیاری عاصم بخاری کی سربرائی میں سپیشل ٹیم تشکیل دی اور نامعلوم ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کرکے گرفتار کرنے کی ہدایات جاری کی۔
پولیس نے نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرنے کی عرض سے مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ شروع کی اور مختلف لوگوں کو انٹاروگیٹ کیا اور شامل تفتیش کیا اور انتہائی کم وقت میں ڈکیتی کرنے کی کوشش کرنے والے تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا اور آلہ واردات بھی برآمدکرلیا گیا۔