تورغر شگی سے کالش جانے والے جیپ کھائی میں جاگری۔ ایک خاتون اور دو مرد جانبحق ہوئے جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے۔جن میں تین زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد بٹگرام اور ایبٹ آباد منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تورغر تحصیل جدباء کے علاقہ شگئی بسی خیل کالش جانے والا جیپ گہری کھائی میں جاگری۔ جس میں ایک خاتون اور دو مرد جانبحق اور 7 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں تین افراد کی حالت نازک ہے ۔
زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد بٹگرام اور ایبٹ آباد کے ہسپتالوں کو منتقل کرلیا۔زرائع نے یہ بھی بتایا کہ وہاں کے لوگوں نے اپنی مدد آپ لاشوں کو اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو ایبٹ آباد اور بٹگرام کے ہسپتالوں کو منتقل کردیا گیا۔
