خان پور موٹر سائیکل حادثہ نوجوان زخمی

ختحصیل خانپور، ترناوا پُل کے قریب موٹرسائیکل پھسل گیا۔
حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار 30 سالہ شیراز شاہ سکنہ ٹیکسلا زخمی ہوگیا۔
ریسکیو 1122 ہری پور کی میڈیکل ٹیم نے 22 (خانپور) اسٹیشن سے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ابتدائی طبّی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹائپ ڈی ہسپتال خانپور منتقل کر دیا۔
موٹرسائیکل سوار خانپور ڈیم سے واپس گھر جارہا تھا کہ راستے میں سڑک عبور کرتے ہوئے بچے کو ٹکر سے بچانے کے دوران موٹرسائیکل پھسل گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں