بہرین سیاحوں کا رکشہ الٹ کر دریا میں جا گرا ۔۔پولیس نے سیاحوں کو ڈوبنے سے بچایا

سوات ٹریفک وارڈن پولیس فرائض منصبی کے ساتھ ساتھ عوام کے مدد میں بھی صف اول پر۔

سوات ٹی او افضل شاہ کا مقامی لوگوں کے مدد سے ڈوبتے ہوئے کا سہارا بن کر دریا سوات کے تیز موجوں کے نظر ہونے والے جوانوں کے ذندگیاں بچالی۔

آج بمقام چھم گھڑی بحرین میں مقامی سیاحوں کی رکشہ الٹ کر دریائے سوات میں جاگری، ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈن سوات کا جوانان سید افضل شاہ اور دیدار علی نے بروقت مقامی لوگوں کے ہمراہ دریائے سوات کے تیز موجوں کے نظر ہونے والے زخمی شخص کو نکال کر مقامی ہسپتال منتقل کیا۔

اسی طرح ٹوریسٹ فیسیلیٹیشن سنٹرز پر ٹریفک پولیس اور ڈسٹرکٹ پولیس کے جوانان سیاحوں کے مدد میں مصروف ہیں جو کی سیاحوں کو ہر قسم سہولیات سے آراستہ کرنے کیساتھ ساتھ ان میں پمفلیٹس تقسیم کر رہے ہیں اور انہیں ٹھنڈے مشروبات بھی پیش کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے خصوصی احکامات پر ٹریفک وارڈن پولیس کیطرف سے عید قربان کے چھٹیوں کے دوران سوات آنے والے سیاحوں کو ٹریفک چالان نہیں کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں