102.چور ڈاکو مفرور گرفتار ۔۔اسلحہ مال مسروقہ برآمد

صوابی پولیس کی کامیاب کاروائیاں،پچھلے 10دنوں میں مختلف سنگین مقدمات میں مطلوب 102 ملزمان گرفتار

صوابی۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان کے وژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افیسر صوابی کیپٹن(ر) نجم الحسنین کے سربراہی میں صوابی پولیس کی امن وامان کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے دو ہفتے کے دوران جاری کمپین میں جرائم پیشہ افراد کو نکیل ڈال کر راہزن،ڈکیت ،چور گروہ بے نقاب کرکے ان سے لوٹی گئی لاکھوں کی رقم ،موبائل فونز برآمد کرکے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اصل مالکان کے حوالے کی گئی اس کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف وسیع پیمانے پرمنظم اور بھرپور کاروائیاں کی گئی۔سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے دوران قتل،اقدام قتل اور دوسرے سنگین مقدمات میں مطلوب 36مجرمان اشتہاری کو گرفتارکرلیے گئے ۔
نقب زنی،راہزنی و چور چکاری میں ملوث 10ملزمان کو ٹریس و گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کے مال مسروقہ سامان اور آلہ خوف اسلحہ بھی برآمد کیے ہیں ۔جبکہ مختلف جرائم میں مطلوب 53ملزمان کو پابند سلاسل کیا گیا ۔
اسی طرح جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کے دوران 05 عدد کلاشنکوف 03عدد بندوقیں، 75عدد پستول اور 808 مختلف بور کارتوس برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔امن عامہ کو برقرار رکھنے کی خاطر متعدد افراد سے انسدادی کاروائی کرکے پابند ضمانت کیے گئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) نجم الحسنین نے کہا ہے کہ حالیہ کارروائیوں کی بدولت شہریوں میں تحفظ کا احساس مزید تقویت پائے گا جبکہ سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث عناصر کو بھی اپنے مذموم مقاصد میں ناکام بنایا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں