ایبٹ آباد میں چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر کے احکامات کے مطابق میزائل چوک کا نام تبدیل کر کے کیپٹن آکاش ربانی شہید چوک رکھا گیا ہے۔ زرائع کے مطابق کیپٹن آکاش ربانی شہید چوک تزین وآرائش کے لئے کام کا آغاز ہو چکا ہے پہلے اس چوک کو میزائل چوک کہا جاتا تھا اور اس میں میزائل نصب تھا جسکو عارضی طور پر ہٹایا گیا ہے اب اس چوک کا نام شہید کیپٹن آکاش ربانی چوک ہو گا۔ وطن پر جان نچھاور کرنے والے شہیدوں کو سلام ۔
