بٹگرام میں بجلی چور پکڑے گئے
ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام عبدالسلام نے واپڈا اہلکاروں بٹگرام اور مقامی پولیس اہلکاروں کے ہمراہ گاؤں اجمیرہ میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کیا، بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی آر درج جبکہ بجلی چوری میں استعمال ہونے والی سینکڑوں گز تار بھی برآمد کر دی گی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام کا کہنا تھا کہ یہ آپریشن جاری رہے گا تاکہ بجلی چوری کو روکا جا سکے اور لوڈ شیڈنگ سے بچا جا سکے۔ عوام سے گزارش ہیکہ وہ میٹر لگائیں اور غیر قانونی کنکشن کو منقطع کر دیں۔
