ہری پور مغوی نوجوان کا قتل ۔۔۔ملزمان گفتار

*تھانہ سرائے صالح پولیس کی کامیاب کاروائی ،چنگی بانڈی قتل کیس میں ملوث ملزمان گرفتار۔*
تھانہ سرائے صالح چوکی شاہ مقصود کی حدود نزد زیارت نوگزی بابا سے قتل شدہ نعش برآمد ہوئی۔ جس کی شناخت معز ولد مظہر علی سکنہ چنگی بانڈی کے نام سے ہوئی ۔ مقتول کے والد کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف دفعہ 302/34PPC کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔
ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل ہیڈ کواٹر محمد سجاد اور ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح محمد اعجاز کو وقوعہ میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی ہیڈکواٹر کی زیر نگرانی کاروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزمان احسن ولد محمد شفیق،شعیب ولد سرور ،سعد ولد محمد طارق اور دائم علی صغیر حسین شاہ عرف گڈو ساکنان چنگی بانڈی کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ ملزم عمر ولد عبدالسلام عدالت سے عبوری ضمانت پر ہے ۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں