کینیڈین کمپنی نے مانسہرہ میں پہاڑ لیز پر لے لیے

پاکستان میں ایک بار پھر غیر ملکی سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی ظاہر کر دی۔
رپورٹس کے مطابق خیبرپختو نخوا کے معدنیات میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔کینیڈین کمپنی نے مانسہرہ میں پہاڑ لیز پر لے لیے،جہاں وہ ماربل کے لیے مائننگ کریں گے۔
خیبر پختو نخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ آفس میں زمین کی لیز کا معاہدہ ہوا،جس میں کینیڈین کمپنی کے کنٹری ہیڈ نبیل ثاقب، صوبائی وزیر صنعت اور سیکرٹری انڈسٹریز اور ڈائریکٹر کے پی بورڈ آف انوسٹمنٹ موجود تھے۔
اس موقع پر نبیل ثاقب کا کہنا تھا کہ کمپنی ماربل کی مائننگ کے لیے 15 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہی ہے۔
ڈائریکٹر کے پی بورڈ آف انویسٹمنٹ اقبال سرور کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سہولت فراہم کی جائے گی، زیادہ سے زیادہ لوگ خیبر پختو نخوا میں سرمایہ کاری کریں، ایسے معاہدوں سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں معدنیات کے بڑے ذخائر موجود ہیں،ملکی سمیت دیگر غیر ملکی کمپنیوں کو بھی یہاں آ کر سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں