پاکستان کا ایران ، روس اور افغانستان سے بارڈر ٹریڈ شروع کرنے کا فیصلہ

پاکستان حکومت کا خوش آئند فیصلہ

پاکستان کا فوری طور پر تینوں ممالک سے اشیاء کے ادلے بدلے کی تجارت کرنے کا فیصلہ
بارڈر ٹریڈ میں تینوں ممالک کرنسی کا تبادلہ نہیں کریں گے
پاکستان ایران سے تیل ، گیس اور کوئلہ منگوا سکے گا
پاکستان ایران سے کھاد ، کیمیکلز پھل سبزیاں بھی منگوا سکے گا
پاکستان روس سے تیل و گیس درآمد کرسکے گا
پاکستان روس سے لوہا ، اسٹیل اور ٹیکسٹائل مشینری خرید سکے گا
پاکستان روس سے گندم اور دالوں کی تجارت کرے گا
پاکستان افغانستان سے بھی پھل ، سبزیاں ، معدنیات سمیت 10 اشیاء خرید سکے گا
پاکستان تینوں ممالک کو 26 اشیاء فروخت کر سکے گا
پاکستان ان ممالک کو چاول ، نمک ، پھل ، سبزیاں اور ادویات بھیج سکے گا
پاکستان ان ممالک کو دودھ ، انڈے ، سیریلز ، گوشت اور مچھلی بیچے گا
پاکستان ان ممالک کو ٹیکسٹائل ، چمڑے ، فرنیچر اور کھیلوں کا سامان فروخت کرے گا
پاکستان ان ممالک کو موٹر سائیکل ، ٹریکٹر ، لوہا اور اسٹیل بھیجے گا
پاکستان ان ممالک کو جوتے ، ریڈی میڈ گارمنٹس اور قالین بھی فروخت کر سکے گا
پاکستان نے ایران ، روس اور افغانستان سے بارڈر ٹریڈ کے قوانین جاری کردیے
سرکاری اور نجی کمپنیاں ایران ، روس اور افغانستان سے بارٹر ٹریڈ کرنے کی اہل ہوں گی
نجی کمپنیوں کو ایف بی آر ، کسٹمز اور پاکستان سنگل ونڈوز کی شرائط پر پورا اترنا ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں