پولیس کے مطابق روات کےعلاقے فیز 8 میں دو ڈاکو گھر میں ڈکیتی کی غرض سے داخل ہوئے اور اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنانے کی کوشش کی، اس موقع پر گھر میں موجود سیشن جج آزاد کشمیر سردار امجد اسحاق نے مزاحمت کی۔ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہسپتال میں دم توڑ گئے۔
