ڈپٹی کمشنر مانسہرہ بلال شاہد راو نےساوتھ ایشاء کی سب سے لمبی زپ لائن کا افتتاح کردیا

وادی کاغان کے علاقہ نوری بھونجہ میں دنیا کی سب سے اونچی اور ساوتھ ایشاء کی سب سے لمبی زپ لائن کا افتتاح کردیا گیا۔
افتتاح ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کیپٹن- ر -بلال شاہد راو نے کیا

اس موقع پر ناظم بھونجہ الیاس احمد زپ اونر علی سواتی سمیت علاقہ کے عوام نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کیپٹن ر بلال شاہد راو نے کہا کہ نوری بھونجہ میں دنیا کی سب سے اونچی جس کی بلندی سطح زمین سے 1250جبکہ لمبائی 2.3کلو میٹر ہے ایڈونچرز ٹورزم سے سیاحوں کو نئے مواقع فراہم ہوں گے سیاحت کو فروغ اور مقامی افراد کو روزگار کے مواقع میسر ائیں گے انھوں نے کہا کہ زپ لائن کاغان ویلی کی سیاحت میں خوبصورت اضافہ ہے جہاں سیفٹی کے بھرپور انتظام کئیے گے ہیں جس طرح ونٹر ٹورزم سے سیاحت کو فروغ ملا اسی طرح ایڈونچر سیاحت کو بھی فروغ ملے گا اس موقع پر انے والے مہمانوں کو زپ لائن پر سفر بھی کروایا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں