جناح ہسپتال ( JPMC ) کراچی پاکستان میں اسٹیج ون اور اسٹیج ٹو ، کینسر کا کامیاب ترین ، فوری اور تقریباً یقینی علاج بلکل مفت

کراچی جناح اسپتال میں درجنوں وارڈ ہیں جہاں مختلف شعبوں میں علاج کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں

لیکن جناح ہسپتال کراچی میں ایک ایسا وارڈ بھی ھے جہاں کینسر کے مفت علاج کی سہولت دنیا بھر میں کہیں اور میسر نہیں ہے
یہ ایک ایسا جادوئی طریقہ علاج ھے جو کہ صرف چند گھنٹے میں کیسنر سے مکمل نجات دلا دیتا ھے

نہ سرجری ھوتی ھے نہ ھی کوئی تکلیف

یہاں کی خاص بات یہ ھے کہ پچاس لاکھ روپے کے اس انتہاٸی مہنگے علاج پر مریض کا ایک پیسہ بھی خرچ نہیں ھوتا

ذکر ھو رھا ھے سائبر نائف کا یہ ایک ایسا روبوٹ ہے جو الله کے فضل و کرم سے ٹیومر کا جڑ سے خاتمہ کردیتا ھے

سائبر نائف سے بیک وقت بارہ سو زاویوں سے شعاعیں نکلتی ہیں

جسکے باعث ٹیومر کا خاتمہ ، ریڈیو سرجری کی نسبت زیادہ آسان اور محفوظ ھوتا ھے

اسکی کامیابی کی شرح ننانوے فیصد % 99 تک ھے

یہاں علاج کے لیئے نہ تو کسی کی سفارش کی ضرورت ھے اور نہ ھی کوئی طویل انتظار کی اذیت

ڈاکٹرز کے مطابق اسٹیج ون اور اسٹیج ٹو کے کینسر کے مریضوں کا آسان ترین اور فوری علاج سائبر نائف سے ممکن ھے

مریض کی آنکھوں کے سامنے بغیر بے ہوش کیۓ روبوٹ اپنا کام انجام دیتا ھے اور چند ھی گھنٹوں میں مریض صحتیاب ھو کر اسپتال سے روانہ ھو جاتا ھے

ساٸبر ناٸف سے ھونے والا علاج تو حیران کن ھے ہی ، مگر ساتھ ھی اس ادارے کا قیام بھی کسی معجزے سے کم نہیں

قریباً سات سال قبل
ایک پاکستانی کا امریکا میں سائبر نائف کے ذریعے کامیاب علاج ھوا
صحت یاب ھونے والے اس نوجوان نے چالیس کروڑ روپے سے زائد مالیت کے سائبر نائف روبوٹ کو پاکستان لانے کی خواہش کا اظہار اپنے دوستوں اور ساتھیوں سے کیا

خواھش کو حقیقت کا روپ دینے کے لیئے پاکستان ایڈ اینڈ فاؤنڈیشن میدان میں اتری کارواں آگے بڑھتا رہا اور قافلہ بنتا گیا

آخر میں جب سات آٹھ کروڑ کا خسارہ رھا تو عبدالستار ایدھی صاحب نے بھاری رقم عطیہ کر دی کہ اس سے غریبوں کا مفت علاج ممکن ھو گا

پانچ سال کے دوران اب تک پانچ ھزار افراد سائبر نائف سے مستفید ھوئے ہیں
جن میں بیرون ملک سے آنے والے مریض بھی شامل ہیں

خاص بات یہ ہے کہ دنیا میں فی الحال تقریباً ڈھائی سو ( 250 ) سائبر نائف روبوٹس ہیں

ان میں صرف پاکستان وہ واحد ملک ھے جہاں پچاس لاکھ روپے کی سرجری بالکل مفت کی جاتی ھے

یہی نہیں اس ادارے میں روز بروز جدید ترین ٹیکنالوجی کا اضافہ بھی ھو رھا ھے

حال ھی میں یہاں بیٹ اسکین مشین بھی نصب کردی گئی ھے

پتہ
ساٸیبر ناٸف وارڈ
جناح ہسپتال ( JPMC )
کراچی ، پاکستان

CYBER KNIFE
JPMC
Karachi ۔ Pakistan
Phone number
( 92 ) 0213-5140111

آپ سے درخواست کہ
اس پوسٹ کو صدقہ جاریہ کی نیت سے اپنے دوست احباب اور مختلف گروپس میں ضرور شیئر کیجئے

ممکن ہے آپکا ایک شیئر کینسر کے کسی مریض کی زندگی بچا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں