عمران خان وہ واحد لیڈر ہے جو امریکہ سے براہ راست مدد مانگ رہا ہے

حویلیاں- پاکستان کی 74 سالہ تاریخ میں عمران خان وہ واحد لیڈر ہے جو امریکہ سے براہ راست مدد مانگ رہا ہے،
9 مئی کے واقعہ میں ملوث تمام کرداروں کو بے نقاب کیا جائے،جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کو ترجیح دی ہے، آذادی صحافت مقدم ہے لیکن آذادی کی حدود بھی آئین نے بتا دی ہے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما اور PDMکے ترجمان حافظ حمداللہ نے حویلیاں جمعیت علماء اسلام تحصیل حویلیاں کے صدر حافظ محمد سعید کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کو کہتے رہے امریکہ نے میری حکومت گرائی اور امریکہ کو کہتے ہیں جنرل باجوہ نے گرائی،عمران نیازی عوام سے کہتے رہے کہ امریکہ کے خلاف جہاد میں ساتھ دیں اب امریکہ کو کہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ کے خلاف میری مدد کریں
پہلے امریکہ سے آزادی اب امریکہ کی مدد سے آزادی یہ سیاست نہیں منافقت ہےجب آپ اقتدار میں تھے اپوزیشن اور پی ٹی آئی کے ناراض رہنماوں کا امریکن سے ملنا غداری تھی امریکی کانگریس مینوں سےملنا اور اپنے لئے مدد کی بھیک مانگنا کیا یہ غداری نہیں کہ آپ پاکستان کے معاملات میں امریکہ کو مداخلت کی براہ راست دعوت نہیں دے رہے ایک سوال کے جواب میں حافظ حمداللہ نے کہا کہ قومی اسمبلی کی مدت پانچ سال ہے اور مقررہ وقت پر عام انتخابات جمعیت علماء اسلام اور پی ڈی ایم کا مطالبہ ہے انہوں نے کہا پی ڈی ایم نے سیاست کو داو پر لگا کر ریاست کو بچایا ہے جو معائدے عمران نیازی نے عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ کئے ہیں ان کا خمیازہ غریب عوام بھگت رہے ہیں حافظ حمداللہ نے کہا کہ ریاستی اداروں کو قومی املاک کو نقصان پہنچانے اور افواج پاکستان کے شہیدوں کی تزیق کرنے والوں کا سخت احتساب کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں