ایبٹ آباد پولیس نے اسلحہ پکڑ لیا مانسہرہ کے رہاشی گرفتار ۔

کینٹ پولیس نے دوران گشت کٹہڑہ کے مقام پر موٹر کار میں مشکوک حالت میں ملاتی 04 ملزمان خادی گل ولد خوک گل سکنہ پشاور حال مانسہرہ ، سیلاب ولد جان عزیز ، ابریز ولد جان عزیز اور نور محمد ولد ابراہم ساکنان پشاور کو چیک کیا ، اس موقع پر ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی 02 عدد پستول معہ کارتوس ، کرچ اور چھرا برآمد ہوا جس پر کینٹ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے تھانہ کینٹ میں زیر دفعات 399/400/401/402 پی پی سی ، 15AA کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں