‏اسلام آباد پولیس نے سابق آرمی چیف ایوب خان کے پوتے عمر ایوب کے گھر پر چھاپہ مارا

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے خلاف حکومتی کریک ڈاون جاری دو سابقہ آرمی چیفس کی اولادوں کے گھر چھاپہ ایک فرار ایک گرفتار

وفاقی وزیر عمر ایوب کے گھر پر چھاپہ مارا لیکن وہ گھر پر نہیں مل سکے۔
رپورٹس کے مطابق پولیس عمر ایوب کے ملازمین سے پوچھ گچھ کے بعد واپس روانہ ہوگئی۔
اس کے علاوہ پولیس نے سابقہ آرمی چیف کی نواسی خدیجہ شاہ کو گرفتار کر لیا جو نو مئی کے واقعات میں مطلوب تھیں جب کہ پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان کے گھر پر بھی پولیس نے چھاپہ مارا لیکن وہ بھی گھر پر موجود نہیں تھے۔۔پی ٹی آئی کے مطلوب رہنماؤں کی گرفتاریوں کے لیے مسلسل آپریشن جاری ھے .

دوسری جانب پی ٹی آئی کی سابق ایم این اے صائمہ ندیم کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔
کراچی ایئرپورٹ پر صائمہ ندیم کو ٹورنٹو کی پرواز سے آف لوڈ کیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں