ڈی آئی جی ہزارہ ریجن طاہر ایوب خان کے زیر صدارت محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اجلاس

محکمانہ پروموشن بورڈ نے 70 سب انسپکٹرز کومحکمانہ قواعد و ضوابط اورپیشہ ورانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ترقی دی.70 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

تمام ترقی پانے والوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے بہتر خدمات سرانجام دیں، طاہر ایوب خان ڈی آئی جی ہزارہ

ایبٹ آباد – ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ طاہر ایوب خان کی زیر صدارت محکمانہ پروموشن بورڈ کا اجلاس منعقد، محکمانہ پروموشن بورڈ میں ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی، ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل، آفس سپریٹینڈنٹ نزاکت خان، پی ایس او امتیاز علی، اسٹیبلشمنٹ انچارج دلاور اور اے سی ار کلرک ظفر خان موجود تھے۔ ہزارہ ریجن کے آٹھوں اضلاع اور دیگر یونٹس میں اپنے فرائض سرانجام دینے والے 70اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کومحکمانہ قواعد و ضوابط اورپیشہ ورانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ترقی دی گئی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان نے ترقی پانے والے پولیس افسران کو مبارک باد پیش کی اور ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس عوام کی خدمت کا ادارہ ہے اس لئے آپ تمام لوگوں کی خدمت کا جذبہ لے کر آگے بڑھیں اور اپنے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے پہلے سے بہتر خدمات سرانجام دیں تاکہ محکمہ کے وقار مزید بلند ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں