ہیڈ کانسٹیبل، ڈاکو سے برآمد ہونے والی ساڑھے 4 کروڑ رقم لے کر رفو چکر ہوگیا

راولپنڈی کے‏تھانہ روات کی پولیس چوکی بحریہ ٹاؤن میں تعینات ہیڈکانسٹیبل رمیض نے حوالات میں بند ڈاکو کو ڈرادھمکا اور پولیس مقابلے میں مارنے کی دھمکیاں دے کر دوران ڈکیتی لوٹی گئی ساڑھے 4 کروڑ روپے رقم ہتھیا لی اور فرار ہو گیاہے۔ ‏تفصیلات کے مطابق چند روز قبل بحریہ ٹاؤن فیز 7 میں دو ڈاکوؤں نے منی چینجر شیخ اقبال کے ڈرائیور سے گن پوائنٹ پر ساڑھے 4 کروڑ روپے مالیت کی ملکی وغیر ملکی کرنسی لوٹ لی اور فرار ہوگئے تھے‏۔ پولیس نے اس واردات میں ملوث ایک ڈاکو کو کراچی سے گرفتار کیا اور اسے تفتیش کے لیے راولپنڈی کی پولیس چوکی بحریہ ٹاؤن کی حوالات میں بندکیا گیا۔ جہاں تعینات ہیڈ کانسٹیبل رمیض نے ملزم کو ڈرایا دھمکایا کہ تجھے پولیس مقابلے میں مارنے لگے ہیں ،ہیڈ کانسٹیبل رمیض نے گرفتار ڈاکو کو ضمانت اور جان خلاصی کا چکمہ دے کر اس سے لوٹی گئی رقم چھپانے کا مقام معلوم کروا لیا اور چھپائی گئی جگہ سے رقم لے کر رفوچکر ہوگیا ہے۔پولیس نے فرار ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل کی تلاش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں