پاکستان کی آبادی 24 کروڑ 95 لاکھ سے بڑھ گئی

اسلام آباد: پاکستان کی آبادی 24 کروڑ 95 لاکھ سے بھی تجاوز کرگئی، مردم شماری حکام نے ساتویں مردم شماری کے عبوری اعداد و شمار جاری کر دیے۔

چیف مردم شماری کمشنر نعیم الظفر نے حالیہ مردم شماری مہم کے بعد ملکی آبادی کے اعدادو شمار بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ابھی عبوری رپورٹ ہے تاہم حتمی اعداد وشمار کا اعلان جون کے تیسرے یا چوتھے ہفتے میں کیا جائے گا۔
چیف کمشنر کے مطابق ملکی آبادی 24 کروڑ 95 لاکھ 66 ہزار 743 ہوگئی ہے، پنجاب کی آبادی 12 کروڑ 74 لاکھ 74 ہزار 802 تک پہنچ گئی ہے، سندھ میں آِبادی 5 کروڑ 79 لاکھ 31 ہزار 907 ہوگئی ہے، بلوچستان کی آبادی 2کروڑ19لاکھ77 ہزار 474 ہو چکی ہے۔
اسی طرح اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کی آبادی 23لاکھ 59 ہزار 422 نفوس پر مشتمل ہے، چیف کمشنر نے کہا کہ مردم شماری کا نظام بیٹھنے کی کوئی شکایت نہیں آئی۔
چیف کمشنر نے مزید کہاخانہ و مردم شماری کی ڈیٹا کلیکشن رات (22مئی) ختم ہوگئی، ہم درخواست کریں گے اس مردم شماری کے نتائج کو آئندہ الیکشن میں استعمال کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں