عمران خان کی اے ٹی سی کے 8 مقدمات میں ضمانت منظور

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پیشی کے سلسلے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئے۔
اس موقع پر عمران خان کی گاڑی کو جوڈیشل کمپلیکس میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔عمران خان کی سیکیورٹی کے لیے رینجرز نے جوڈیشل کمپلیکس کے اندرونی راستے پرحصار بنا لیا، اے ٹی سی کے باہر اسلام آباد پولیس نے حصار بنالیا جبکہ ایف سی اہلکار بھی جوڈیشل کمپلیکس کے اندر تعینات کیے گئے ہیں عمران خان ATC میں پیش احتساب عدالت کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے 8 جون تک عمران خان کی 8 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔اے ٹی سی کے جج راجہ جواد عباس نے سماعت کی جس کے دوران عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے روسٹرم پر آ کر کہا کہ عمران خان کے خلاف 8 کیسز ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں