سیاحوں کے لیے خوشخبری

علاقو ں کے لیے سڑک کھل گئی
دس جون تک بابو سر ٹاپ تک راستہ کھول دیا جائے گا

شاہراہ کاغان کو ناران سے اگے بڑاواہی تک بحال کردیا گیا جون کے پہلے اور دوسرے ہفتے کے درمیان روڈ بابو سر ٹاپ تک بحال ہوجائے گی اس سلسلے میں این ایچ اے حکام کا کہنا ہے کہ شاہراہ کاغان جوکہ برفباری کے بعد بابو سر ٹاپ تک بند ہوجاتی ہے کی بحالی کا کام جاری ہے اور ناران سے اگے بٹہ کنڈی اور بڑاواہی تک روڈ مکمل طور پر گلیشئیر کاٹ کر بحال کردی ہے اس سے اگے بھی بحالی کا کام جاری ہے این ایچ اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جاوید سیف اللہ اور انسپکٹر لطیف انور نے کو بتایا کہ جون کے پہلے اور دوسرے ہفتے کے درمیان شاہراہ کاغان کو بابو سر ٹاپ تک بحال کردیا جائے گا جس کے بعد سیاح اور گلگت بلتستان جانے والے مقامی افراد شارٹ ترین راستے سے مستفید ہوسکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں