سہرے کے پھول قبر پر سج گئے ۔۔شادی سے بہتر گھنٹے پہلے نوجوان قتل

خیبر پختون خواہ کے ڈسٹرکٹ بنوں کے علاقےککی بنوں میں نوجوان کو شادی سے تین روز قبل فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا گیا،شادی کا گھر ماتم کدہ میں تبدیل ہوگیا تفصیلات کے مطابق تھانہ ککی کے علاقہ صادق مارکیٹ واقع ککی بنوں میں مبینہ ملزمان نے مستورات کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے کپڑے کاکاروبار کرنے والے25سالہ نوجوان بازمحمد ولد محمد رسول سکنہ ککی خاص کو موت کے گھاٹ اتاردیا ملزم موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے مقتول باز محمد خان کی تین دن نعد شادی ہونے والی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں