اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا ہزارہ کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد، ایبٹ آباد گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع سوات، لوئر دیر، چترال، صوابی، ملاکنڈ اور غذر سمیت مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلےکی شدت5.2ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز افغان تاجکستان سرحدی علاقہ اور گہرائی90کلو میٹر تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں