حویلیاں پولیس کی کاروائی پانچ موٹر سائیکل چور گرفتار 12 عدد چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد مقدمہ درج
ایس ایچ او حویلیاں عارف تنولی نے گزشتہ دنوں ایک کارروائی کے دوران ، موٹر سائیکل چوری میں ملوث حنیف اللہ ولد مقرب خان ، جمیل ولد اسماعیل ، ساجد ولد سمندرخان ساکنان ملکاں ، صاحب ولد اورنگزیب سکنہ کسیل اور مبین ولد اظہار سکنہ دلہ بانڈی کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 07 عدد 125 موٹر سائیکل 03 عدد 70 اور 02 عدد موٹر سائیکلوں کا مکمل سامان برآمد کر لیا اور ملزمان کے خلاف تھانہ حویلیاں میں زیر دفعہ 381A پی پی سی کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کر کے مزید تفتیش کا آغاذ کر دیا، موٹر سائیکل حویلیاں اور گردونواح کے ملحقہ علاقوں سے چوری کیے گئے تھے ، ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل نے حویلیاں پولیس کی اس بہترین کارکردگی کو سراہا ہے ۔
