خیبر پختون خواہ میں سینکڑوں كنال اراضی پر کاشت کی گئی ۔افیون (پوست )کی فصل تلف کر دی گئی

پوست افیون کی فصل کی تلفی کے لیے آپریشن کا آغاز گزشتہ ماہ کے آخر میں شروع ہوا
افیون تلفی آپریشن میں پاک آرمی ایف سی پولیس چھاتہ بردار وں اور قبائل کی مدد لی گئی ۔۔۔
افیوں شمالی وزیر ستان کوہستان کے ا ضلا ع ڈسٹرکٹ مہمند باجوڑ اوركزئی اور دیگر علاقوں میں کاشت کی گئی تھی اینٹی نارکوٹکس قوانین کے تحت افیون کی کاشت غیر قانونی ھے
تاهم سابقہ فاٹا کے ضم شدہ ڈسٹرکٹس اور اپر ہزارہ کے کوہستان اور طور غر میں یہ فصل کاشت کی جاتی رہی ھے ۔۔اور کاشت کرنے والوں کی آمدن کا بڑا زریعہ رہی ھے.

ورکزئی : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نذیر احمد خان تنولی کی ہدایت پر ضلع بھر میں افیون کی فصل کو تلف کیا گیا . تھانہ کلایہ پولیس نے علاقہ ستوری خیل اور اتمان خیل میں آپریشن کرتے ہوئے 47 کنال آراضی پر کاشت کی گئی افیون کی فصل کو تلف کردیا۔

ضلع شمالی وزیرستان : پولیس پاک آرمی اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی حدود تھانہ غلام خان میں غیر قانونی کاشت شدہ فصل پوست کے خلاف تلفی آپریشن. ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سید جلال وزیر ہمراہ ایس ایچ او تھانہ غلام خان امجد سہیل مع بھاری نفری پولیس ، پاک فوج اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی مدد سے دور افتادہ اور دشوار گزار راستوں سے ہو کر علاقہ دیوگر میں فصل پوست تلف کی۔ اس موقع پر مغزیزین علاقہ نے بھی اس غیر قانونی فصل پوست کاشت شدہ کے خلاف پولیس کی تلفی آپریشن کی حمایت کرتے ہوئے کارخیر قرار دیا۔

مہمند پولیس کی جانب سے پوست تلفی کاروائی جاری ہے
تحصیل پڑانگ غار کے دورافتادہ مختلف علاقوں میں 76 کنال اراضی پر پوست کی کاشت کو تلف کردی
ڈی ایس پی علی مراد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او نعیم خان نے مشترکہ آپریشن میں علاقہ قوال، بابو سر، اوارہ ،مانڑے، منذر ، پلوسئی اور یوسف کلے کے ان علاقوں میں زیر کاشت افیون کو تلف کر دیا۔

علاقہ یوسف بابا اور گردونواح کے پہاڑی علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری نے افیون کے خلاف بھر پور کاروائی کرکے ایک ہفتہ میں تقریباً 76 کنال پر زیر کاشت پوست کو مکمل طور پر تلف کر دیئے.
مشترکہ آپریشن میں ضلعی انتظامیہ اور انٹی نارکوٹکس فورس بھی مقامی پولیس کے ساتھ شامل رہی تھی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں