پولیس اهلكار نے ملزم کو پکڑنے کے لیے دریا میں چھلانگ لگا دی

آزاد کشمیر -تھانہ کوٹلی میں تعینات پولیس اہلکار محمد بوستان نے بہادری کی مثال قائم کر دی , ملزم کے پیچھے دریا میں چھلانگ لگا دی۔
منشیات فروش نے گرفتاری سے بچنے کیلئے دریا میں چھلانگ لگا دی ، اس نوجوان نے بھی فرض پر جان تک قربان کرنے کی ٹھان لی اور ملزم کے پیچھے دریا کے گہرے پانی میں چھلانگ لگا دی اور ملزم کو بلا آخر قابو کر لیا ملزم سے 82 کلو چرس برآمد ہوئی

آئی جی آزاد کشمیر جو ہمیشہ اپنے جوانوں کی حوصلا افزائی کرتے نظر آتے ہیں درخواست ہے نوجوانوں کو اسپیشل اعزاز سے نوازا جائے تا کہ پولیس فورس کے تمام جوان اسی جذبے سے کام کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں