ہری پور ۔خانپورلاپتہ شخص کی کنویں سے لاش برآمد

ڈسٹرکٹ ہری پور کے تھانہ خان پور کی حدود پرانا خانپور پرانا محلّہ راجگان مسجد کے قریب 70 سے 80 فٹ گہرے کنویں میں لاش ملنے کی اطلاع موصول ہوئی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 خانپور اور پولیس موقع پر پہنچ گئی ریسکیو 1122 کی خصوصی ٹیم بھی 11 (ہری پور) اسٹیشن سے جائے وقوعہ پر پہنچ گئی
ریسکیو ٹیم نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے لاش کو کنویں سے نکال کر ٹائپ ڈی ہسپتال خانپور منتقل کر دیا ابتدائی معلومات کے مطابق 51 سالہ ملک انصر ولد ملک انور سکنہ کھوئی ناڑه کا دماغی توازن درست نہیں تھا اور تقریباً 15 دِن سے لاپتہ تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں