خانپور میں کلف ڈائیونگ پوائنٹ پر 24 سالہ عاقب جاوید سکنہ مظفر آباد ڈوب گیا ..

خانپور میں کلف ڈائیونگ پوائنٹ پر 24 سالہ عاقب جاوید سکنہ مظفر آباد ڈوب گیا اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی غوطہ خور اور میڈیکل ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور پاک فوج کے ساتھ سرچ آپریشن شروع کر دیا چند منٹ کے سرچ آپریشن کے بعد مقامی افراد اور ریسکیو 1122 خان پور نے نوجوان کی نعش کو پانی سے نکال لیا اور ریسکیو کی میڈیکل ٹیم نے سی پی آر کرتے ہوئے نوجوان کو ٹائپ ڈی ہسپتال خانپور منتقل کیا جہاں ڈاکٹر نے موت کی تصدیق کر دی
ابتدائی معلومات کے مطابق جانبحق نوجوان مظفرآباد سے ایبٹ آباد شادی پر آیا ہوا تھا وہاں سے اپنے کزن کے ساتھ خانپور ڈیم سیاحت کیلئے آیا تھا کہ نہاتے ہوئے ڈوب گیا خان پور پولیس نے تفتیش مکمل کر کے نعش ورثاء کے حوالے کر دی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں