ٹی ٹونٹی کرکٹ سپر لیگ کا فائنل کے پی کے نے سندھ کو شکست دیکر ٹائیٹل اپنے نام کر لیا

پریس ریلیز 14مئی2023 پاکستان نلائینڈ کرکٹ کونسل اور ریجنل سپورٹس آفس ایبٹ آباد کے باہمہ اشتراک سے ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلی جانیوالی ٹی ٹونٹی کرکٹ سپر لیگ کا فائنل کے پی کے نے سندھ کو شکست دیکر ٹائیٹل اپنے نام کر لیا مہمان خصوصی ڈین ایوبمیڈیکل کالج پروفیسر عمر فاروق سابق ڈی جی سپورٹس کے پی کے طارق محمود اور ڈائریکٹر سپورٹس اے ایم سی بلال خان جدون تھے جبکہ انکے ہمراہ پاکستان و ورلڈ بلائینڈ کرکٹ کونسل کے چیئر مین سید سلطان شاہ ڈائریکٹر محمد بلال اسسٹنٹ ڈائریکٹر تجمل حسین دانش سیف جدون اور دیگر بھی موجود تھے کے پی کے کے کیپٹن نثار نے ٹاس جیت کر پہلے سندھ کو بیٹنگ کی دعوت دی سندھ نے مقررہ 20اوورز میں 190 رنز بنائے جن میں بدر منیر 39 بالز پر 64رنز کے ساتھ نمایاں سکورر رہے جواب میں کے پی کے نے مقررہ ہدف 19.1 اوورز میں 5وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیاکے پی کے کی جانب سے ایوب خان نے 40 رنز بنائے جبکہ نثار احمد نے 38 رنز سکور کئے اس موقع پر ڈین اے ایم سی پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق اور طارق محمود نے کہا کہ بلائینڈ کرکٹ کونسل اور ایبٹ آباد کرکٹ کلب آف بلائینڈ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا اور سپیشل کوٹہ پر کھلاڑیوں کی بھرتی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد کرکٹ کلب آف بلائینڈ کو جب بھی گرائونڈ کی ضرورت پڑھی اسے ہر وقت گرائونڈ فراہم کی جائے گی جس پر سید سلطان شاہ نے ان کا شکریہ ادا کیااس موقع پر کیٹگری b1 b2 اور b3کے بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں نقد انعامات خوبصورت ٹرافیاں اور سرٹیکیٹ تقسیم کئے گئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں